اسٹار فروٹ  اور اس کے بے شمار فوائد

اسٹار فروٹ  میں کیلوریز کم اور فائبر زیادہ ہوتا ہے، یہ دونوں ہی وزن کو کنٹرول کرنے کے لیے اچھے ہیں۔

اس پھل میں اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، یہ دونوں ہی عام صحت اور تندرستی کے لیے فائدہ مند ہیں۔

اسٹار فروٹ میں فائبر اور پوٹاشیم ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کی بڑھتی ہوئی سطح کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے

اسٹار فروٹ میں فائبر، پوٹاشیم، وٹامن سی، وٹامن بی 5، پروٹین اور اِس کے علاوہ دیگر غذائی اجزاء شامل ہوتے ہیں

اسٹار فروٹ وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہونے کی وجہ سے ہماری قوتِ مدافعت کو بڑھاتا ہے جو انفیکشن پیدا کرنے والے فری ریڈیکلز سے لڑتا ہے۔

اسٹار فروٹ جسم سے سوزش کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے جس کی وجہ سے آپ بیمار اور بے چینی محسوس کرتے ہیں۔

چونکہ اس میں سوزش کی خصوصیات ہیں، اس لیے اسٹار فروٹ گلے کی سوزش اور سانس کے انفیکشن کے علاج میں مدد کرتا ہے۔

اسٹار فروٹ میں کیلوریز کی تعداد کم ہوتی ہے اور اِس پھل میں فائبر بھی موجود ہوتا ہے جو ہمارے بڑھتے ہوئے وزن کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اپنی غذا میں دیگر پھلوں کی طرح اسٹار فروٹ کو بھی شامل کرلیں کیونکہ یہ پھل آپ کے بڑھتے بلڈپریشر سے مؤثر طریقے سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔