ٹیم انڈیا کی شرمناک ہار، زمبابوے نے پہلے ٹی 20 میچ میں ہرایا

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد ہندوستانی ٹیم زمبابوے  کے خلاف پہلا T20 کھیلنے کے لیے ہرارے میں میدان میں اتری۔

جس میں ہندوستان کو 13 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

ہندوستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

زمبابوے کی ٹیم 20 اوورز میں 115 رنز بنا سکی۔

ہندوستان کو جیت کے لیے 116 رنز بنانے تھے۔ لیکن ٹیم انڈیا 19.5 اوور میں صرف 102 رن بنا سکی۔

ہندوستان کی جانب سے شبھمن گل نے سب سے زیادہ 31 رنز بنائے۔

زمبابوے ٹیم کی جانب سے اوپننگ کرنے اترے انوسینٹ کی وکٹ مکیش کمار نے حاصل کی۔

انوسینٹ پہلی گیند پر ہی آؤٹ ہو گئے۔ ان کے ساتھ اترے مدھیویرے 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

زمبابوے کی جانب سے وکٹ کیپر کلائیو مڈانڈے نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ مڈانڈے نے 25 گیندوں میں 29 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہندوستان کی جانب سے روی بشنوئی نے شاندار بولنگ کی اور مجموعی طور پر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

بشنوئی کے علاوہ واشنگٹن سندر نے 2، مکیش کمار نے 1 وکٹ اور آویش خان نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔