جے شاہ بی سی آئی سکریٹری کے عہدہ سے دے سکتے ہیں استعفی

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ یعنی بی سی سی آئی کے موجودہ سکریٹری جے شاہ سے متعلق بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے الیکشن رواں سال نومبر میں ہونا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جے شاہ اس عہدے کے لیے اپنا دعویٰ پیش کرنے کا منصوبہ کا بنا رہے ہیں۔

اس وجہ سے وہ بی سی سی آئی سکریٹری کا عہدہ چھوڑ سکتے ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کی ایک رپورٹ کے مطابق جے شاہ آئی سی سی کے صدر کے عہدے کے لیے اپنا دعویٰ پیش کر سکتے ہیں۔

فی الحال اس حوالے سے صرف خبریں سامنے آئی ہیں اور اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ وہ یہ عہدہ سنبھالنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

نیوزی لینڈ کے گریگ بارکلے اس وقت آئی سی سی کے صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔

وہ گزشتہ چار سال سے اس عہدے پر فائز ہیں اور اور ایک مدت کار کے لیے بھی موزوں ہیں۔