چیمپئنز ٹرافی کو لیکر بڑی خبر، ٹیم انڈیا نہیں جائے گی پاکستان

پاکستان نے بھلے ہی لاہور میں ہندوستان کے ساتھ کرکٹ میچ کھیلنے کی تیاریاں کی ہوں لیکن ایسا ممکن نظر نہیں آتا ہے۔

ذرائع کے مطابق انڈین کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر نہیں جائے گی۔

 ہندوستان اور پاکستان کے درمیان یہ میچ چیمپئنز ٹرافی میں تجویز کیا گیا ہے۔

پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنی ہے۔ اس کے مقابلے اگلے سال فروری۔ مارچ میں ہونے والے ہیں۔

ہندوستان اس ٹورنامنٹ کو ہائبرڈ ماڈل میں کرانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول آئی سی سی کو پیش کر دیا۔

یہ شیڈول تب ہی حتمی ہو گا جب اسے آئی سی سی سے منظوری ملے گی۔

ذرائع کے مطابق ہندوستانی ٹیم سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر پاکستان نہیں جائے گی۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں اس بار پاکستان اورہندوستان سمیت 8 ٹیمیں حصہ لینے والی ہیں۔ ان 8 ٹیموں کے درمیان کل 15 میچ کھیلے جائیں گے۔