حنا خان کو درد میں دیکھ کر قریبی دوست نے دی ہمت
اپنی شاندار اداکاری اور دلکش اداوں سے سبھی کا دل جیتنے والی حنا خان اس وقت کافی مشکل وقت سے گزر رہی ہیں۔
وہ خود بھی کہہ چکی ہیں کہ تیسرے مرحلے کے بریسٹ کینسر کی وجہ سے انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔
حالانکہ وہ مسکراہٹ کے ساتھ یہ جنگ لڑنا چاہتی ہیں ۔
اب ان کے قریبی دوست، ‘بگ باس سیزن 11’ کے ان کے شریک اداکار پریانک شرما نے حنا خان کی پریشانی کے بارے میں بات کی ۔
پریانک شرما نے ہندوستان ٹائمز سے بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے حنا کے ساتھ اپنی دوستی کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے۔ جب مجھے معلوم ہوا تو میں دنگ رہ گیا۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ اس پر کیا ردعمل ظاہر کروں۔
پریانک شرما کو سوشل میڈیا کے ذریعے حنا کے کینسر کے علاج کے بارے میں معلوم ہوا۔
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ مجھے کہاں سے پتہ چلا ، بس اتنا اہم ہے کہ میری دوست جلد از جلد ٹھیک ہو جائے۔ صرف اتنا اہم ہے کہ وہ ٹھیک ہو جائے۔
پریانک شرما نے مزید کہا کہ وہ ایک ‘فائٹر’ ہیں۔ مجھے امید ہے کہ وہ جلد واپس آجائے گی۔
ریانک شرما کا مزید کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ وہ بہت جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔ ان کے فینس ان کو شیرنی بالکل صحیح کہتے ہیں کیونکہ وہ ہے۔
پریانک شرما حنا خان اور ان کے بوائے فرینڈ راکی جیسوال سے بھی رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راکی اور حنا کی ماں دونوں ہی ان کی ‘طاقت کے ستون’ ہیں۔
وہ ان کے ساتھ ہیں اور میں ہمیشہ اس کے دوست کے طور پر اس کیلئے موجود ہوں۔
.