خراب بالوں کو بچاو کے بہترین طریقے

بالوں کا گرنا موجودہ دور کے لوگوں کا ایک عام مسئلہ ہے، آج کے عہد میں بالوں کے گرنے کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں۔

جیسا کہ ہمارا مصروف ترین شیڈول ہمیں بالوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد نہیں دیتا۔

اسی طرح ہمارا مضرصحت طرز زندگی اور خراب غذائی عادات بھی اس مسئلے کی شدت کو بڑھا دیتی ہیں۔

تاہم خشک اور خراب ہوجانے والے بالوں کو ٹھیک کرنے کے لیے ایسے سستے گھریلو نسخے موجود ہیں جو بالوں کی چمک دمک واپس لوٹا دیتے ہیں۔

خشک بالوں میں نمی واپس لانے کے لیے   زیتون کا تیل استعمال کرے۔

ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ، دو چائے کے چمچ زیتون کے تیل اور تین انڈوں کی سفیدی میں مکس کرکے اپنے بالوں پر اس کی مالش کریں۔

اپنے بالوں پر تولیہ رگڑنے سے بہتر ہے کہ آپ انہیں کاٹن کے تولیے میں ڈھانپ لیں اور تولیے کو کچھ منٹ تک نمی جذب کرنے دیں۔

مچھلی کے تیل کا ایک کیپسول روزانہ رات کو کھائیں کیونکہ وہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے جو بالوں اور ناخنوں میں نمی کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔