روزانہ کیلا کھانے کی 9 وجوہات

کیلا دنیا میں سب سے زیادہ کھائے جانے والے پھلوں میں سے ایک ہے ۔

درحقیقت روزانہ صرف ایک کیلے کو کھانے سے بھی صحت کو بہت زیادہ فائدہ ہو سکتا ہے۔

اس میں فائبر، اینٹی آکسائیڈنٹس اور دیگر متعدد غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔

فائبر ایسا غذائی جز ہے جو ہمارا جسم ہضم نہیں کرپاتا اور اسی وجہ سے یہ صحت کے لیے بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔

کیلوں میں موجود فائبر سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

کیلوں کو پوٹاشیم کے حصول کے لیے بہترین ذریعہ تصور کیا جاتا ہے۔

میگنیشم کا استعمال ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔

کیلوں میں موجود نباتاتی مرکبات نظام ہاضمہ میں موجود صحت کے لیے مفید بیکٹریا کی غذا بنتے ہیں۔

کیلوں میں متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس بشمول فلیونوئڈز موجود ہوتے ہیں جو صحت کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں۔