ونیش پھوگاٹ نااہل،100 گرام زیادہ وزن ہونے سےمیڈل سے محرومی کاسامنا
پیرس اولمپکس 2024 میں ہندوستانی شائقین کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔
خواتین کے ریسلنگ مقابلے کے 50 کلوگرام زمرے کے فائنل میں جگہ بنانے والی ونیش پھوگاٹ کو ‘نااہل’ قرار دیا گیا ہے۔
ہندوستانیوں کو ونیش سے گولڈ میڈل جیتنے کی امید تھی اور وہ آج دیر رات گولڈ میڈل کے مقابلہ کرنے والی تھیں، لیکن اب انہیں ‘نااہل’ کردیا گیا ہے۔
ہم یہا ں یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ ونیش پھوگاٹ کو ‘نااہل’ کیوں قرار دیاکیا گیا۔
دراصل ونیش پھوگاٹ کو زیادہ وزن کی وجہ سے پیرس اولمپکس 2024 کے ریسلنگ مقابلے سے نااہل قرار دیا گیا ہے۔
ونیش کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ وہ اب گولڈ میڈل کے لئے میچ نہیں کھیلیں گی۔
ونیش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل میچ کے لیے کوالیفائی کیا۔
ونیش کی نااہلی سے کروڑوں ہندوستانیوں کو مایوسی کا سامنا ہوا ہے۔
شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ونیش پھوگاٹ سے گولڈ میڈل کی پوری امیدیں تھیں۔
اب ان کی نااہلی کے بعد شائقین کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔
یاد رہے کہ ونیش نے دوپہر 12:30 بجے (08 اگست) فائنل میچ کھیلنا تھا۔ فائنل میچ میں ونیش کا مقابلہ امریکہ کی سارہ این ہلڈیبرانڈ سے ہونا تھا۔
تاہم ہندوستان نے اس فیصلے کی شدید مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ ونیش پھوگاٹ کو نااہل قرار دیا گیا ہے کیونکہ ان کا وزن 100 گرام زیادہ تھا۔
۔