شاہ رخ خان کو 7 بارعالمی سطح پر اعزاز سے نوازا گیا

شاہ رخ خان کو پرڈو اللہ کیریرا ایوارڈ دیا جائے گا۔

اداکار کو سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے 77 ویں لوکارنو فلم فیسٹیول میں سینما میں ان کی خدمات کے لیے اعزاز سے نوازا جائے گا۔

شاہ رخ خان  کو ماضی میں بھی  کئی بار عالمی سطح پر ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔

پیرس کے گریون میوزیم نے اس سال جولائی میں ان کے اعزاز میں سونے کے سکے جاری کیے تھے۔

فرانسیسی حکومت نے 2014 میں اداکار کو اپنا Légion d'honneur عطا کیا۔

2011 اداکار کو2011 میں  انسان دوستی کے کاموں میں شمولیت کے لیے UNESCO Pyramide con Marni ایوارڈ سے نوازا گیا۔

انہیں 2012 میں مراکش کے اعلیٰ ترین اعزاز وسام الکافاء الفکریا سے بھی نوازا گیا۔

ان کے فن کی پہچان 2018 میں ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں کرسٹل ایوارڈ کے ساتھ جاری رہی۔

شاہ رخ کو 2008 میں ملائیشیا کا دارجہ ملیا سیری میلاکا ایوارڈ ملا تھا۔

انہیں 2022 میں شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر میں پہلا گلوبل آئیکون ایوارڈ ملا۔