کیا آپ کی یادداشت کمزور ہوتی جارہی ہے؟ یہ چیزیں فوراً کھانا شروع کر دیں

کچھ عرصہ پہلے تک یادداشت کا کمزور ہونا عمر کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

اب یادداشت کا کمزور ہونا چھوٹی عمر میں بھی دیکھا جاتا ہے۔

اس کی بنیادی وجوہات انسانوں پر ضرورت سے زیادہ ذہنی دباؤ اور دباؤ والا ماحول ہے۔

کھانے پینے کی عادات میں اتنی تبدیلیاں آچکی ہیں کہ آج کل کے بچے اور نوجوان غذائیت سے بھرپور خوراک لینا بالکل پسند نہیں کرتے۔

ان تمام وجوہات کی وجہ سے یادداشت کی طاقت بتدریج کم ہوتی جا رہی ہے۔

اپنی کھانے کی عادات میں کچھ تبدیلیاں لا کر ہم اپنی یادداشت کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

سیب کا استعمال دماغی اعصاب کے لیے اچھا سمجھا جاتا ہے۔

آملہ کا ہر شکل میں استعمال وٹامن سی کے لیے فائدہ مند ہے۔ وٹامن سی کی وافر مقدار ہونے کی وجہ سے یہ جسم کی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔

سونف  کو باریک پیس لیں، اس میں چینی کو برابر مقدار میں ملا کر پاؤڈر تیار کر کے بوتل میں رکھ لیں۔ روزانہ 1 چمچ دودھ یا پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

ان چیزوں کے علاوہ کالی مرچ اور اخروٹ کا استعمال بھی فائدہ مند ہے۔

آپ بادام کو بھگو کر یا چھیلے بغیر کھا سکتے ہیں۔