خوبانی کھانے کے بےشمار فائدے

خوبانی موسم گرما کا پھل ہے جس کے بے شمار فوائد ہیں۔

خوبانی کھانے سے نظر کی کمزوری کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔

خوبانی کیلشیم سے بھی بھرپور ہوتی ہے، یہ معدنیات ہڈیوں کی نشوونما اور صحت کے لیے اہم ہے۔

خوبانی  کھانے سے آئرن کے اچھے ذرائع مل سکتے  ہیں جو خون کی کمی کے علاج میں مدد کرتی ہیں۔

آئرن ہیموگلوبن کی پیداوار کو بہتر بناتا ہے اور یہ خون کے معیار کو بھی بہتر بناتا ہے۔

خوبانی آپ کے دل کو مختلف قسم کی بیماریوں سے بچانے کا ایک شاندار طریقہ ہو سکتا ہے۔

خشک خوبانی فائبر کا بہترین ذریعہ ہے۔ خشک خوبانی کے صرف ایک اونس میں تقریباً تین گرام فائبر ہوتا ہے۔

خشک خوبانی میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی ہوتے ہیں جو جگر کو نقصان سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔

خوبانی انتہائی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ حمل کے دوران ان کا استعمال کافی فائدہ مند ہے۔