آئس کریم کھانا  صحت   کے لیے مفید ہے

عام طور پر والدین بچوں کو آئس کریم کھانے سے منع کرتے ہیں کیونکہ ان کو اس بات کا ڈر ہوتا ہے کہ کہیں بچوں کے گلے خراب یا نزلہ زکام کھانسی نہ ہوجائے۔

اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اب آپ بے فکر ہوکر آئس کریم کھا سکتے ہیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ آئس کریم ہماری صحت پر کیسے اثر انداز ہوتی ہے؟ اس کے مختلف فائدےہے۔

چونکہ آئس کریم دودھ سے بنتی ہے اس لیے اس میں کیلشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو آپ کی ہڈیوں کو صحت مند اور مضبوط بناتی ہے۔

اگر آپ کے بچے دودھ پینا پسند نہیں کرتے تو آپ انہیں آئس کریم دے سکتے ہیں تاکہ ان کی کیلشیم کی ضروریات پوری ہوں۔

آپ آئس کریم کھاتے ہیں تو آپ کے جسم کو وٹامن ڈی، وٹامن اے، کیلشیم، فاسفورس اور رائبو فلاوین حاصل ہوتی ہیں۔

آئس کریم میں موجود کیلشیم کی مقدار بڑی آنت کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں بھی فائدہ مند ہے۔

آئس کریم ایک قسم کا خمیر شدہ کھانا ہے اور کہا جاتا ہے کہ خمیر شدہ کھانا ہماری سانس اور معدے کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

آئس کریم کھانا حقیقت میں آپ کو خوش کرسکتا ہے،  جب آپ آئس کریم کھاتے ہیں تو آپ کا جسم ایک ہارمون پیدا کرتا ہے جسے سیروٹونن کہتے ہیں۔

سیروٹونن آپ کو خوشی محسوس کرواتا ہے۔