چاولوں سے خوبصورتی میں اس طرح اضافہ کریں 

چمکدار جلد   کے لیے چاول کے آٹے اور دودھ کا فیس پیک استعمال کریں۔

چہرے کی مردہ جلد کو دور کرنے کے لیے آپ پسے ہوئے چاول کا استعمال کر سکتے ہیں۔

اگر آپ چاول کے پانی کو ٹونر کے طور پر استعمال کریں گے تو جلد ہائیڈریٹ اور ٹائٹ رہے گی۔

چاول کا آٹا اور دودھ ملا کر آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں پر لگائیں تو نشانات ہلکے ہو جائیں گے۔

اگر آپ اپنے بالوں میں چاول کا پانی لگائیں تو آپ کے بال ملائم، گھنے اور چمکدار ہو جائیں گے۔

بالوں کی کنڈیشنگ کے لیے آپ اپنے بالوں کو چاول کے پانی سے بھی دھو سکتے ہیں۔

اگر آپ سورج کی جلن سے پریشان ہیں تو جلد پر چاول کا پانی لگائیں۔ اس سے ٹھنڈک اور سکون ملے گا۔

بالوں کو اگانے کے لیے چاول کے پانی میں روزمیری کا تیل ملا کر سر کی جلد پر مساج کریں۔