کینسر کےعلاج کے درمیان حنا خان بنی دلہن

  کینسر کے علاج کے دوران حنا خان نے جب دلہن کا لک اختیار کیا تو وہ اپنے والد کو یاد کرکے جذباتی ہوگئیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی دلکش جھلکیاں دکھائی ہیں اور خاص لمحات میں اپنے والد کی تعلیمات کو یاد کیا۔

کینسر سے ہورہی تکالیف کو درکنار کرکے حنا خان نے دلہن کا لباس زیب تن کیا اور فیشن شو کے گرینڈ فائنل میں شرکت کی۔

اداکارہ کی طرف سے شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں وہ سرخ رنگ کا لہنگا اور زیور پہنے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں حنا نے اپنے والد کی تعلیمات کے بارے میں بات کی، جو انہیں مشکل وقت میں طاقت دیتی ہیں۔

وہ لکھتی ہیں: ‘میرے والد ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ باپ کی مضبوط بیٹی، رونا بند کرو۔ اپنی پریشانیوں کے بارے میں کبھی شکایت مت کرو، صرف شکریہ ادا کرو۔

حنا مزید لکھتی ہیں کہ اپنی زندگی کے تئیں ذمہ دار بنو اور مشکلات کا سامنا کرو۔ لہذا میں نے نتیجہ کے بارے میں فکر کرنا چھوڑ دیا ۔

  صرف اس پر توجہ مرکوز کی جو میرے کنٹرول میں ہے۔ باقی اللہ پر چھوڑ دیا۔ وہ آپ کی کوششوں کو دیکھتے ہیں اور آپ کی دعائیں سنتے ہیں۔  

حنا خان نے آخر میں اپنی مشکلات کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ آسان نہیں تھا، لیکن میں خود سے کہتی رہی- حنا، آگے بڑھتی رہو۔

حنا خان اسٹیج تھری بریسٹ کینسر میں مبتلا ہیں۔ وہ کیموتھراپی سے گزر رہی ہے۔