مردوں کے بال گرنے کی وجہ

جب کسی مرد کو اپنے بالوں کے گرنے کا احساس ہوتا ہے تو اس کے اندر ایک بے چینی اور پریشانی پیدا ہوجاتی ہے اور اسے فوری طور پر کوئی حل سمجھ نہیں آتا۔

ایسی صورتحال میں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں اس سے تو بس بالوں کے گرنے کی رفتار مزید بڑھ جائے گی۔

درحقیقت متعدد وجوہات ایسی ہوتی ہیں جن کے نتیجے میں مرد اپنے بالوں سے محروم ہوتے ہیں اور ان میں سے بیشتر کی روک تھام ممکن ہے۔

ماہرین طب کے مطابق یہ وجوہات تین مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کی جاسکتی ہیں جو جنیاتی، طرز زندگی کے عناصر اور جلدی امراض پر مشتمل ہیں۔

بدقسمتی سے ہم اس معاملے میں قدرت سے لڑ نہیں سکتے، مردوں اور خواتین دونوں کو عمر بڑھنے کے ساتھ بالوں کے ہلکے پن کا سامنا ہوتا ہے۔

اور 30 سال سے زائد عمر کے بعد بالوں کی نشوونما سست اور موٹائی گھٹنے لگتی ہے۔

 زیادہ تناﺅ سے بالوں کا گرنا بہت کم ہوتا ہے بلکہ ایک طرح کے بال اس سے متاثر ہوتے ہیں۔

تاہم تناﺅ سے بالوں پر اثرات مرتب ہونے کی صورت میں وہ اچانک بہت زیادہ پتلے ہوجاتے ہیں۔

 اس کا حل تناﺅ کا باعث بننے والی وجوہات کو زندگی سے نکالنا ہے۔

تاہم ایسا ممکن نہ ہو تو دماغی صلاحیت تیز کرنے والی مشقیں اور ورزش کو معمول بنالینا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔