کیا بھیگے ہوئے چنے کا پانی واقعی  فائدہ مند ہے؟

کچے چنے کو بھگو کر کھانے اور اس کا پانی پینے کی روایت ہمارے ملک میں صدیوں سے چلی آ رہی ہے۔

خاص طور پر دیہی علاقوں میں لوگ اسے اپنی روزمرہ کی خوراک کا حصہ سمجھتے ہیں۔

اسے نہ صرف توانائی کا ایک اچھا ذریعہ سمجھا جاتا ہے بلکہ اسے ہاضمے سے لے کر قوت مدافعت بڑھانے تک ہر چیز کے لیے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔

لیکن کیا بھیگے ہوئے چنے کا پانی واقعی اتنا فائدہ مند ہے؟

چنے کو بھگونے سے اس میں چھپے غذائی اجزا باہر نکل آتے ہیں۔ اس کا پانی غذائی اجزاء سے بھرا ہوتا ہے۔

یہ پروٹین، فائبر، وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے، جو جسم کو تازگی اور توانائی فراہم کرتا ہے۔

بھیگے ہوئے چنے کا پانی پینے سے توانائی  دوگنی   مل سکتی ہے۔

بھیگے ہوئے چنے کھانے سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔

پانی میں موجود انزائمز اور فائبر ہاضمے میں مدد دیتے ہیں۔

یہ قبض جیسے مسائل کو دور کرتا ہے، یہ معدے کو صاف کرنے اور نظام ہاضمہ کو مضبوط بنانے کا قدرتی علاج سمجھا جاتا ہے۔