پی ایم مودی کے یو اے ای کے دورے کے دوران ہوا بڑا معاہدہ۔

وزیر اعظم نریندر مودی  ایک روزہ دورے پر ابوظہبی گئے تھے۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔

اس دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی اہم معاہدے ہوئے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان اپنی اپنی کرنسیوں میں کاروباری ادائیگی شروع کرنے پر بات چیت ہوئی۔

ہندوستان کے یو پی آئی اور یو اے ای  کے فوری ادائیگی کے پلیٹ فارم کو جوڑنے پر بھی بات ہوئی۔

خلیجی ملک ابوظہبی میں آئی آئی ٹی دہلی کا کیمپس کھولنے پر اتفاق ہوا۔

دونوں ممالک نے آئی آئی ٹی دہلی کے کیمپس کے قیام کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

گزشتہ سال جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کے بعد سے ہندوستان-یو اے ای تجارت میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ انہوں نے اس سال منعقد ہونے والی سی او پی-28 کانفرنس میں حصہ لینے کا ارادہ کر لیا ہے۔