مانسون کے موسم میں آنکھوں کا خاص خیال رکھیں

بارش کے باعث مچھروں سے پیدا ہونے والی بیماریاں  کئی مسائل بڑھا رہے ہیں۔

آنکھیں سب سے حساس عضو ہوتی ہیں۔ انہیں زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔

مانسون سے کئی طرح کے انفیکشن بڑھنا شروع ہو گئے ہیں جن میں آنکھوں سے متعلق زیادہ دیکھے جا رہے ہیں۔

آشوب چشم جسے گلابی آنکھ بھی کہا جاتا ہے،آنکھوں کا ایک مسئلہ ہے۔

ہسپتالوں کے شعبہ آنکھوں کی او پی ڈی میں آنے والے ہر پانچ میں سے دو افراد آنکھوں کے فلو کے مرض میں مبتلا ہیں۔

اکثر بچوں میں لال آنکھ ہونے کا مسئلہ بڑھ گیا ہے۔

یہ مسئلہ عام علاج سے ہی ٹھیک ہو سکتا ہے۔ اس کے سنگین ہونے کا خطرہ بہت کم ہے۔

آشوب چشم کی علامات آنکھیں لال ہونا، خارش  ہونا اور آنکھوں میں درد ہونا ہے۔

آنکھوں کو فلو سے بچانے کے لیے آنکھوں کی صفائی کا خیال رکھیں۔

آنکھوں کو بار بار چھونے سے گریز کریں اور ہاتھ بار بار دھوئیں۔

صاف تولیے استعمال کریں اسے کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

صاف تولیے استعمال کریں اسے کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔