کیا آپ کو ا سٹار کے نشان والے نوٹ کے بارے میں جانکاری ہے؟

کرنسی نوٹوں کے حوالے سے ملک بھر میں طرح طرح کی خبریں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

حال ہی میں حکومت نے 2000 روپے کے نوٹوں کو چلن سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آر بی آئی نے ایک  بیان جاری کیا  جس میں  بینک نے 'اسٹار' کے نشان والے نوٹ کے بارے میں جانکاری دی ہے۔

آر بی آئی نے کہا کہ غلط پرنٹ والے نوٹ کی جگہ جاری کیے جانے والے نوٹ پر نمبر پینل میں اسٹار کا نشان شامل کیا گیا ہے۔

آر بی آئی نے کہا ہے کہ اسٹار نشان والا بینک نوٹ کسی بھی دوسرے قانونی ٹینڈر کی طرح ہے۔

اس کا ستارہ نشان صرف اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اسے تبدیل شدہ یا دوبارہ پرنٹ شدہ نوٹ کی جگہ جاری کیا گیا ہے۔

اسٹار کا یہ نشان نوٹ کے نمبر اور اس سے پہلے درج کردہ حروف کے درمیان رکھا جاتا ہے۔

آر بی آئی گورنر نے کہا کہ جس کے پاس 2000 روپے کا نوٹ ہے وہ اسے اپنے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرا سکتا ہے۔

بینکوں کو 2000 روپے کے نوٹ بدلنے کے لیے ضروری انتظامات کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا، 'ہمیں امید ہے کہ 2000 کے زیادہ تر نوٹ 30 ستمبر کی آخری تاریخ تک واپس آ جائیں گے۔