یوم عاشورہ کا روزہ، کیا ہے اس دن کی فضلیت، آپﷺ کا کیا حکم ہے؟

بہت سے مسلمان عاشورہ کے دن روزہ رکھتے ہیں ۔

 روایات  کے مطابق  گزشتہ سال کے گناہ معاف ہو جائیں گے۔

دنیا بھر کے مسلمان عاشورہ کے دن روزہ رکھتے ہیں حالانکہ یہ مسلمانوں پر فرض نہیں ہے۔

حدیث کے مطابق جب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ پہنچے تو انہوں نے یہودیوں کو عاشورہ کے دن روزہ رکھتے ہوئے پایا۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں کہا یہ وہ دن ہے جب اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو ان کے دشمنوں سے نجات دی تھی۔

اس لیے حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس دن روزہ رکھا۔

جب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم ہوا کہ یہ وہ دن تھا جب حضرت موسیٰ نے اللہ کا شکر ادا کرنے کے لیے روزہ رکھا تھا۔

تو انہوں نے عاشورہ کے دن بھی روزہ رکھا اور ساتھی مسلمانوں سے کہا کہ وہ حضرت موسیٰ کے اعزاز میں ان کے ساتھ شامل ہوں۔

محرم ہجری کیلنڈر کا پہلا مہینہ ہے اور اسلامی کیلنڈر کے مقدس ترین مہینوں میں سے ایک ہے۔