یہ دنیا کے قدیم ترین شہر ہیں۔

دمشق، شام : یہ دنیا کا سب سے قدیم (11,000 سال پرانا) مسلسل آباد شہر ہے۔

حلب، شام : یہ شہر 8,000 سال پرانا, قدیم دور میں ایک اہم تجارتی مرکز تھا۔

جبیل، لبنان : یہ شہر 7,000 سال پرانا،یونیسکو کا عالمی ثقافتی ورثہ ہے۔

آرگوس، یونان : 7,000 سال پرانا شہر، بہت سی قدیم یادگاروں کا گھر، اس شہر نے کبھی گریکو-فارسی جنگوں میں حصہ نہیں لیا۔

ایتھنز، یونان : یہ شہر فلسفے کا ایک قدیم گھر اور مغربی تہذیبوں کی جائے پیدائش ہے۔

شوش، ایران : 6,300 سال  قدیم شہر نے سلطنت فارس کے دوران اپنے شاندار ترین دن دیکھے۔

اربیل، عراق: یہ شہر صدیوں سے فارسیوں، یونانیوں، رومیوں، منگولوں اور ترکوں کا گھر رہا ہے۔

سیڈون، لبنان: اس شہر کے باشندے جہاز سازی اور بحیرہ روم میں سفر کرنے کی مہارت کے لیے مشہور تھے۔

پلوودیف، بلغاریہ : قدیم ترین یورپی شہروں میں سے ایک، یہ فارسی، تھراسیائی، مقدونیائی اور عثمانی مرکز رہا ہے۔