صحت مند  دماغ چاہیں تو یہ دس چیزیں ضرور کھائیں

آپ کو اپنے کھانے پینے میں ایسی چیزیں شامل کرنی چاہئیں تاکہ جسم اور دماغ دونوں صحت مند رہیں۔

سبز پتوں والی سبزیوں میں وٹامنز، لیوٹین، فولیٹ، بیٹا کیریٹین ہوتے ہیں جو دماغ کو صحت مند رکھتے ہیں۔

بیریز میں اینٹی آکسیڈنٹ فلیوونائڈز پائے جاتے ہیں، جو دماغی خلیات کو مضبوط بناتے ہیں اور دماغی طاقت میں اضافہ کرتے ہیں۔

ٹماٹر میں ایک طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹ ہوتا ہے جسے لائیکوپین کہا جاتا ہے۔ یہ دماغ کو کسی بھی فری ریڈیکل نقصان سے بچاتا ہے۔

ڈارک چاکلیٹ میں آئرن، میگنیشیم اور فائبر ہوتا ہے۔ جس سے دماغ کے معمول کے طریقہ کار میں بہتری آتی ہے۔

میوے دماغ کی نشوونما کی طاقت کے ساتھ ساتھ اس کی کام کرنے کی طاقت میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔

یادداشت بڑھانے کے لیے وٹامن سی پھل جیسے سنترے یا لیموں کا استعمال کرنا چاہیے۔

کدو کے بیج قوت یادداشت بڑھاتا ہے اور دماغ کو صحت مند رکھتا ہے۔

کاجو ایک بہترین میموری بوسٹر ہے۔ اس میں پولی سیچوریٹڈ اور مونو سیچوریٹڈ چربی ہوتی ہے جو دماغ کی طاقت میں اضافہ کرتی ہے۔