اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو ملی بڑی راحت! اب بیرون ملک جانا ہوگیا آسان

مہا ٹھگ سکیش چندر شیکھر سے وابستہ 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ معاملہ میں بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو دہلی کی پٹیالہ ہاوس کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے ۔

عدالت نے جیکلین کی ضمانت کی شرائط میں ترمیم کردی ہے ۔

اب انہیں بیرون ملک جانے کیلئے عدالت کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔

حالانکہ جیکلین کو بیرون ملک جانے سے تین دن پہلے ای ڈی اور عدالت کو بتانا ہوگا ۔

پٹیالہ ہاوس کورٹ نے کہا کہ جیکلین فرنانڈیز کو بیرون ملک سفر کرنے کی پوری معلومات دینی ہوگی

جس میں اس ملک کا نام جہاں وہ جارہی ہیں، قیام کے جگہ کی معلومات، رابطہ نمبر سمیت دیگر معلومات شامل ہوں گی ۔

عدالت نے کہا کہ جیکلین فرنانڈیز نے پہلے کے اپنے بیرون ملک سفر کے دوران شرائط کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔

اس بنیاد پر انہیں ضمانت کی شرائط میں چھوٹ دی جارہی ہے ۔

سکیش چندر شیکھر منی لانڈرنگ کیس میں اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو مرکزی ملزم بنایا گیا تھا ، جس کی وجہ سے ان کو لگاتار ٹرائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔

ایسے میں عدالت سے ملی یہ راحت اداکارہ کیلئے کسی بڑے تحفہ سے کم نہیں ہے ۔