ہندوستان  آج تاریخ رقم کرے گا، جانئے چندریان 3 کب چاند پر اترے گا۔

ہندوستان کا  چندریان 3 آج شام 6 بجکر 4 منٹ پر چاند کی سطح پر اترے گا۔

مشن کا لینڈر وکرم چاند کی جنوبی قطب پر لینڈنگ کرے گا۔

دنیا کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے لوگ بھی اس لمحے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

آج ہندوستان کا چندریان 3 چاند کے اس حصے پر جا رہا ہے جہاں دوسرے ملک نہ جاسکے۔

لینڈنگ سے قبل ہی چندریان 3 نے چاند کے اس حصے کی تصاویر بھیج کر اپنا ہدف ثابت کر دیا۔

اسرو کے کمانڈ سینٹر میں بیٹھے سائنسدان اب الرٹ موڈ میں آگئے ہیں۔

جیسے جیسے لینڈنگ کا وقت قریب آ رہا ہے، سب کے دل کی دھڑکن تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

آج ملک کی تاریخ میں پہلی بار اسکول  شام ایک گھنٹہ کھلیں  جائے گے اورطلباء کو  چندریان 3 کی لائیو لینڈنگ دیکھیں گے۔

چندریان 3 کی کامیابی کے لیے ملک بھر  میں دعائیں بھی کی جاری ہیں۔

مزید اسٹوریز کے لئے یہاں پر کلک کریں