اداکارہ عرفی جاوید جیسا اترنگی فیشن ہر کوئی اختیار نہیں کرسکتا ہے ۔

تبھی تو وہ اپنے الگ الگ اسٹائل کی وجہ سے کافی مشہور ہیں ۔

کوئی انہیں ٹرول کرے یا فحش کمنٹس کرے، اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ۔

ایک مرتبہ پھر اداکارہ نے اپنے لک سے سبھی کو حیران کردیا ہے ۔

اداکارہ عرفی جاوید کو اکثر اندھیری میں دیکھا جاتا ہے۔

وہاں موجود پیپرازی کیلئے کبھی پزا تو کبھی وڑا پاو لاتی رہتی ہیں ۔

بتادیں کہ انہوں نے کہا بھی تھا کہ اندھیری میں پیپرازی کو پارٹی مل جاتی تھی ، لیکن باندرہ والے رہ جاتے ہیں

پزا لے کر پہنچی اداکارہ عرفی جاوید ایک دم الگ لک میں نظر آئیں ۔

انہوں نے بلیک کٹ آوٹ ڈریس پہن رکھی تھی ۔

اداکارہ نے بالوں کو باندھ رکھا ہے اور سلور کلر کے ہائی ہیلس پہن رکھے ہیں

اداکارہ کا یہ لک کافی وائرل ہورہا ہے ۔

مزید اسٹوریز کے لئے یہاں پر کلک کریں