زیادہ فائبر والے پھل وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، جانئے ہائی فائبر  پھلوں کے نام

وزن کم کرنے کے لیے ہائی فائبر والے پھل کھانا بہتر رہتا ہیں۔

اگر سیب کو پورا کھایا جائے تو یہ وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو امرود کو روزانہ کھایا کروں۔

وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس جیسے غذائی اجزا کے علاوہ آم میں فائبر کی اچھی مقدار ہوتی ہے۔

راسبیری وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس میں فائبر کی بھی اچھی مقدار ہوتی ہے۔

اسٹرابیری بھی وزن کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے کیونکہ یہ پھل فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔

ایک درمیانے سائز کا کیلا تقریباً 3.1 گرام فائبر فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن سی، بی 6 اور پوٹاشیم بھی پایا جاتا ہے۔

ناشپاتی فائبر کا ایک اچھا ذریعہ ہے، جو وزن کم کرنے کے لیے ضروری ہے۔

ایوکاڈو ایک سپر فوڈ ہے جس میں صحت مند چکنائی اور فائبر ہوتا ہے۔ وٹامن سی، ای، بی اور پوٹاشیم بھی ہوتا ہے۔

نارنگی بہترین پھلوں میں سے ایک ہے جسے آپ اپنی وزن کم کرنے والی غذا میں شامل کر سکتے ہیں۔