اداکارہ مونی رائے نے ساڑی پہن کر دکھائی گلیمرس ادائیں

بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے آئے دن سوشل میڈیا پر اپنے حسن کی بجلیاں گراتی رہتی ہیں۔

اداکارہ کا نیا لک سامنے آیا ہے، جس میں وہ ساڑی پہن کر تہلکہ مچا رہی ہیں ۔ تازہ تصاویر میں ان کا خوبصورت لک دیکھ کر فینس دل ہار بیٹھے ہیں۔

مونی ہمیشہ ہی اپنے لکس کی وجہ سے سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں ۔

اداکارہ مونی رائے کا ہر کوئی دیوانہ ہے ۔ ان کی ایک جھلک پانے کیلئے فینس بے چین رہتے ہیں ۔

حال ہی میں مونی رائے نے شیفان ساڑی میں اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کرکے انٹرنیٹ کا پارہ بڑھا دیا ہے ۔

اداکارہ کیجوئل ، ایتھینک اور فارمل سبھی طرح کی ڈریسز میں اپنے فینس کا دل جیت لیتی ہیں ۔

بالی ووڈ حسینہ شیفان ساڑی میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ۔ ان کی قاتلانہ اداوں کو دیکھ کر فینس آہیں بھرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے اپنے لک کو اسٹائلش چوکر اور ایئررنگ کے ساتھ مکمل کیا ہے ۔

تصاویر کو فینس کافی پسند کررہے ہیں اور کمنٹ باکس میں اداکارہ کی جم کر تعریف کررہے ہیں ۔