پاکستان کا کوئی کپتان بھارت میں سنچری نہ بنا سکا

پاکستانی ٹیم 1992 کے بعد سے ون ڈے ورلڈ کپ نہیں جیت سکی ہے۔

ورلڈ کپ 2023 میں ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔

ورلڈ کپ کے تمام میچز پہلی بار بھارت میں کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے کی تاریخ میں کوئی بھی پاکستانی کپتان بھارت میں سنچری نہیں بنا سکا۔

پاکستان کے 10 کپتان اب تک بھارت میں ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں۔

صرف 5 کپتان 50 سے زائد رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

بطور کپتان شعیب ملک نے 89 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی ہے۔

عمران خان نے 13 میچوں میں سب سے زیادہ 396 رنز بنائے ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ بابر اعظم سنچری بنا پاتے ہیں یا نہیں۔

مزید اسٹوریز کے لیے لنک پر کلک کریے