چھوٹے بھائی کے ساتھ کچھ اس انداز میں نظر آئی سہانا خان

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی لاڈلی بیٹی سہانا خان اور چھوٹے بیٹے ابرام خان کو پیپراجی نے ایک کیفے کے باہر دیکھا ۔

بھائی بہن کی یہ کیوٹ تصویریں انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا رہی ہیں ۔

تصاویر میں سہانا خان اپنے چھوٹے بھائی ابرام کا ہاتھ تھام کر اس کو بڑے ہی پیار سے لے کر چلتی نظر آرہی ہیں ۔

اس دوران سہانا خان گرے کلر کی پرنٹیڈ باڈی کان ڈریس میں کافی حسین لگ رہی ہیں۔

وہیں ابرام خان شارٹس اور ٹی شرٹ میں کافی کیوٹ لگ رہا ہے ۔

چھوٹے بھائی کے ساتھ سہانا خان کی تصاویر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں، جن پر فینس زبردست ردعمل ظاہر کرتے نظر آرہے ہیں ۔

سہانا خان نے اپنے لک کو شیڈس ، ایئررنگس ، مائیکرو بیگ اور بلیک ہیلس کے ساتھ مکمل کیا ہے ۔

کم از کم میک اپ کے ساتھ میچ کرتے ہوئے سہانا خان نے اس دوران اپنے بالوں کو ایک پونیٹیل میں باندھ رکھا تھا ۔

سہانا خان کی تصاویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا یوزرس طرح طرح کے کمنٹس کرتے نظر آرہے ہیں ۔