پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے 38 سال کی عمر میں کی دوسری شادی

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں نظر آچکی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے 38 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی ہے ۔

ماہرہ نے کاروباری سلیم کریم سے دوسری شادی کی ہے ۔

سوشل میڈیا پر جوڑے کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز جم کر وائرل ہورہے ہیں ۔

اداکارہ ماہرہ خان کی یوں تو چند روز پہلے شادی ہوئی تھی، مگر اداکارہ نے اب اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان اور سلیم کی شادی ایک دم شاہی انداز میں ہوئی ہے اور اس رائل ویڈنگ میں سب کچھ کافی کلاسی نظر آرہا ہے ۔

اداکارہ ماہرہ خان اور سلیم کی شادی پاکستان کے مری میں ہوئی ہے ۔

بتادیں کہ ماہرہ خان نے سال 2022 میں اپنے ریلیشن شپ کو ظاہر کیا تھا ۔

ماہرہ اور سلیم کو کئی سلیبریٹیز کے ساتھ ساتھ فینس نے بھی نیک خواہشات پیش کی ہیں ۔

بتادیں کہ ماہرہ کی پہلی شادی سال 2007 میں علی عکسری کے ساتھ ہوئی تھی، لیکن 8 سال بعد 2015 میں دونوں الگ ہوگئے تھے ۔

مزید اسٹوریز کے لیے لنک پر کلک کریے