اعظم خان کی سیاسی کشتی بیٹے کی وجہ سے کیسے ڈوب گئی؟
یوپی کے سینئر ایس پی لیڈر اعظم خان کی پریشانیاں ختم نہیں ہو رہی ہیں۔
عدالت نے اعظم خان اور ان کے خاندان کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا دیا ہے۔
اس بار اعظم خان کی بڑھتی ہوئی پریشانیوں کی وجہ ان کا بیٹا ہے۔
بتا دیں کہ اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم پر دو برتھ سرٹیفکیٹ بنوانے کا الزام تھا۔
عبداللہ اعظم کے پاس ایک برتھ سرٹیفکیٹ رام پور میونسپلٹی اور دوسرا لکھنؤ میونسپل کارپوریشن سے تھا۔
اعظم خان، ان کے بیٹے اور اہلیہ تنزین فاطمہ پر دونوں سرٹیفکیٹس استعمال کرنے کا الزام ہے۔
اب ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے تینوں کو قصوروار قرار دیا اور انہیں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
اس کیس میں فیصلہ آنے کے بعد عدالت کے حکم پر پولیس نے تینوں کو حراست میں لے کر جیل بھیج دیا۔
بی جے پی لیڈر آکاش سکسینہ نے عبداللہ اعظم کے دو برتھ سرٹیفکیٹس کے حوالے سے مقدمہ درج کرایا تھا۔
مزید اسٹوریز کے لئے یہاں پر کلک کریں
کلک کریں
یہ بھی پڑھیں