غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بم بمباری جاری، ایک رات میں305 معصوم بچے جاں بحق

غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ 19 ویں روز بھی جاری ہے

اسرائیلی حملوں کے سبب گذشتہ رات غزہ میں 182 بچوں سمیت 704 فلسطینی شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

اسرائیلی بمباری سے اب تک 6 ہزار 55 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں 50 فیصد سے زائد بچے اور خواتین ہیں۔

اسرائیلی جارحیت کے باعث زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 15 ہزار 143 تک پہنچ گئی ہے۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایندھن نہ ملا تو آج غزہ کے تمام اسپتال بند ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ غزہ کے 35 اسپتالوں میں سے ایک تہائی سے زائدفضائی حملوں سے  نقصان پہنچا ہیں۔

غزہ میں اس وقت لوگوں کو پانی سمیت اجناس کی کمی کا سامناہے۔

عالمی ادارے کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک کم از کم 2360 بچے اسرائیلی بمباری کے باعث شہید ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے غزہ میں بچوں کی شہادتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مزید اسٹوریز کے لئے یہاں پر کلک کریں