سال 2023 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے 10 کرکٹرز

Stuart Broad

انگلینڈ کے اسٹار فاسٹ باؤلراسٹورٹ براڈ نے ایشز 2023 کے بعد  اپنے شاندار بین الاقوامی کیریئر کا خاتمہ کیا۔

آسٹریلوی کھلاڑی ایرون فنچ نے اس سال فروری کو اپنے 12 سالہ طویل بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ دیا۔ وہ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ جاری رکھے گے

جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک نے ورلڈ کپ 2023 کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ۔ اس نے ٹیسٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لی تھی

آسٹریلیا کی ویمنز کپتان میگ لیننگ نے رواں سال بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔آسٹریلیا نے ایلیسا ہیلی کو اگلا کپتان مقرر کر دیا۔

انگلینڈ کے تیز گیند باز ڈیوڈ وِلی نے نومبر میں ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے دوران بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

مرلی وجے نے 2002-2018 تک ہندوستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 30 جنوری 2023 کو بین الاقوامی کرکٹ سے باضابطہ ریٹائرمنٹ لے لی۔

جنوبی افریقہ کی آل راؤنڈر ڈین وین نیکرک نے اس سال اپنے 14 سال سے زیادہ طویل بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

Dwaine Pretorius

جنوبی افریقہ کے باؤلر ڈوین پریٹوریئس نے جنوری 2023 کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ دی۔

Daniel Christian

آسٹریلوی آل راؤنڈر ڈین کرسچین نے بی بی ایل 2022-23 کے بعد اس سال جنوری کو اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کو خیرباد کہہ دیا۔

جنوبی افریقہ کی فاسٹ باؤلر شبنم اسماعیل اپنی فیملی کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہے، اس لئے انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔