بھارت میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والی  سرکاری نوکریاں

Indian Administrative Services (IAS) Officer:

انڈین ایڈمنسٹریٹو سروسز ہندوستان کی سب سے زیادہ باوقار اور قابل احترام ملازمتوں میں سے ایک ہے، جس کی ماہانہ تنخواہ 56،100 روپے سے لے کر 2،50،000 روپے تک ہے۔

Indian Police Services

آئی پی ایس افسر بننے کے لئے امیدواروں کو یو پی ایس سی کا امتحان پاس کرنا ہوگا۔ ایک آئی پی ایس افسر کی بنیادی تنخواہ 56,100روپے سے لے کر 60,000 تک ہوتی ہے۔

Indian Forest Service (IFS) Officer

انڈین فاریسٹ سروسز میں ابتدائی تنخواہ 60,000 روپے سے لے کر 1,32,000 روپے تک ملتی ہے، جس کے ساتھ ساتھ مختلف مراعات بھی ملتی ہیں۔

RBI Grade B

آر بی آئی گریڈ بی ایک بہترین کیریئر انتخاب ہے، جو الاؤنس کے ساتھ تقریبا 16 سے 18 لاکھ روپے کا سالانہ پیکیج پیش کرتا ہے۔

Scientists/Engineers in ISRO and DRDO

اسرو اور ڈی آر ڈی او جیسے سرکاری اداروں میں سائنسدان یا انجینئر کے طور پر بنیادی تنخواہ 60,000 روپے سے شروع ہوتی ہے۔

High Court and Supreme Court Judge

ہندوستان میں ایک جج کی اوسط تنخواہ ایک لاکھ روپے سے لے کر ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ تک ہوتی ہے۔

Lecturers in Government Colleges

آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم اور ایمس جیسی بڑی یونیورسٹیوں کے پروفیسروں کو 40,000 روپے سے لے کر 1،20،000 روپے ماہانہ تک کی فراخدلانہ تنخواہ دی جاتی ہے۔

Public Sector Undertakings (PSUs)

پی ایس یو ملازمتوں کے لئے سالانہ سی ٹی سی 5لاکھ روپے سے 14لاکھ روپے تک ہے۔

Indian Railways Engineer

انڈین ریلوے، جو ایک بڑا سرکاری آجر ہے، انجینئروں کو اوسطا ماہانہ تنخواہ 60،000 روپے سے لے کر 1،40،000 روپے تک دیتا ہے۔