سارہ علی خان کی والدہ امریتا سنگھ کو کرکٹر سے پیار ہوا تھا

امریتا سنگھ نے فلم 'بیتاب' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔

امریتا 9 فروری 1958 کو پیدا ہوئیں۔ امریتا نے بالی ووڈ میں بہت نام کمایا۔

امریتا سنگھ اور  کرکٹر روی شاستری کا تعارف ایک مشترکہ دوست کے ذریعے سے ہوا تھا۔

روی شاستری اور امریتا سنگھ کی دوستی محبت میں بدل گئی۔

دونوں نے شادی کا فیصلہ بھی کر لیا تھا 

لیکن کہا جاتا ہے کہ روی شاستری شادی کے بعد امریتا کافلموں میں کام کرنے کے لیے راضی نہیں ہوئے۔

روی شاستری کی یہ شرط اداکارہ امریتا سنگھ کو قبول نہیں تھی۔

اس کے بعد اداکارہ امریتا فلموں میں مصروف ہوگئیں اور بعد میں ان کی ملاقات سیف علی خان سے ہوئی۔

سیف علی خان اور امریتا کی شادی 1991 میں ہوئی تھی۔