اداکارہ شلپا شیٹی نے پیلی ساڑی ڈھایا قہر، دیکھیں تصاویر

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی روایتی سے لے کر گلیمرس اور بولڈ ہر انداز میں اپنی تصاویر سے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچاتی رہتی ہیں ۔

اداکارہ نے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ ساڑی میں قہر ڈھاتی نظر آرہی ہیں ۔ اداکارہ کی تصاویر جم کر وائرل ہورہی ہیں ۔

اداکارہ شلپا شیٹی نے حال ہی میں اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی ہیں ۔ اداکارہ نے شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا : ویرئنگ مائی اسٹرپس

ان تصویروں میں اداکارہ شلپا شیٹی کا دیسی لک دیکھ کر فینس دیوانے ہورہے ہیں اور ان کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے اس لک کو گولڈن اسٹیٹمنٹ ایئررنگس، چوڑیوں اور ہائی ہیلس کے ساتھ مکمل کیا ہے ۔

گلاسی میک اپ کے ساتھ میچ کرتے ہوئے اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے بالوں کو سائیڈ پارٹیڈ لو بن میں باندھ رکھا ہے، جو ان کو مزید پرکشش بنارہا ہے ۔

شلپا شیٹی کی تصویروں پر ان کے لاکھوں فینس آرٹسٹک کیپچر، گارجیس، بیوٹیفل، جسٹ لکنگ لائیک اے واو اور ہاٹ جیسے کمنٹس کرتے نظر آرہے ہیں ۔

اداکارہ شلپا شیٹی کی عمر 48 سال ہے، لیکن وہ اب بھی کافی فٹ ہیں اور اپنے لک سے بالی ووڈ کی کئی اداکاراؤں کو مات دیتی ہیں۔