سوشل میڈیا سنسیشن عرفی جاوید کو پیپراجی نے آوٹنگ کے دوران ایک مرتبہ پھر اپنے کیمروں میں قید کیا اور اس دوران ان کا لک ہمیشہ کی طرح کافی اترنگی تھا، جس کیلئے وہ پھر سے ٹرولس کے نشانے پر آگئی ہیں ۔
عرفی جاوید کا یہ لک بھی ہمیشہ کی طرح لوگوں کی سمجھ سے بالا تر ہے ، جس کیلئے وہ کافی ٹرول ہورہی ہیں ۔
عرفی جاوید کے لک کی بات کریں تو وہ بلیک کلر کے ٹاپ اور ڈینم کارگو جینز میں نظر آرہی ہیں، لیکن جس کیلئے انہیں ٹرول کیا جارہا ہے۔
ان کے ٹاپ میں لگے ہوئے سینگ ہیں، جو کافی عجیب لگ رہے ہیں ۔
اداکارہ عرفی جاوید نے اپنے لک کو کم از کم ایکسیسریز سے مکمل کیا ہے ۔ انہوں نے صرف ایئررنگ کے ساتھ اپنے لک کو پورا کیا ہے ۔
اس دوران اداکارہ عرفی جاوید اپنی پتلی کمر کو فلانٹ کرتے ہوئے ایک سے بڑھ کر ایک پوز دیتی ہوئی نظر آئیں ۔
اسموکی میک اپ کے ساتھ میچ کرتے ہوئے اداکارہ عرفی جاوید نے اپنے بالوں کو ایک بن میں باندھ رکھا تھا ۔
بتادیں کہ اداکارہ عرفی جاوید اپنے اترنگی فیشن کیلئے مشہور ہیں اور عجیب و غریب ڈریسز کی وجہ سے اکثر ٹرولس کے نشانے پر رہتی ہیں ۔