جنوبی افریقہ پہلی بارT20ورلڈکپ کےفائنل میں داخل
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا پہلا سیمی فائنل جیت لیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی ٹیم نے پہلی بار فائنل میں داخل ہو کر تاریخ رقم کی ہے۔
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 57 رنز کا ہدف دیا تھا جسے جنوبی افریقہ نے 67 گیندوں پر صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔
ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے مکمل طور پر غلط ثابت ہوا۔ پہل
پہلے بیٹنگ کرنے آئی افغانستان کی ٹیم 11.5 اوورز میں صرف 56 رنز کے اسکور پر افریقی بولرز کے ہاتھوں آل آؤٹ ہوگئی۔
پھر ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے افریقہ نے 8.5 اوورز میں 1 وکٹ پر 60 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی۔
اگرچہ 57 رنز کے چھوٹے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی شروعات خراب رہی لیکن ٹیم نے یک طرفہ فتح حاصل کی۔
افریقہ کو پہلا دھچکا دوسرے اوور کی پانچویں گیند پر کوئنٹن ڈی کاک کی صورت میں لگا، جنہیں فضل الحق فاروقی نے بولڈ کیا۔
ڈی کاک نے 8 گیندوں میں 1 چوکے کی مدد سے صرف 5 رنز بنائے۔
تاہم اس کے بعد افریقہ نے کوئی وکٹ نہیں گنوائی۔
.