افغانستان کی ٹیم ورلڈ کپ 2023 میں دھوم مچا رہی ہے۔

افغانستان نے ایک نہیں بلکہ تین عالمی چیمپیئن ٹیموں کو شکست دی۔

انگلینڈ پاکستان کے ساتھ ساتھ سابق چیمپیئن سری لنکا کو بھی شکست دی۔

ٹیم کی اس کارکردگی میں کپتان حشمت اللہ شاہدی کا بڑا ہاتھ ہے۔

انہوں نے ورلڈ کپ میں افغانستان کے لئے سب سے زیادہ رنز بنائے۔

حشمت اللہ کے والد محمد ہاشم فزکس کے پروفیسر تھے۔

ان کے والد حشمت اللہ کو ایک بڑا سائنسدان بنانا چاہتے تھے۔

انہیں اب بھی اپنے والد کی موت کے وقت ان کے ساتھ نہ ہونے کا افسوس ہے۔

انہوں نے 2013 میں ون ڈے ٹی 20 ڈیبیو اور 2018 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔