سی اے اے لاگو ہونے کے بعد ملک میں بڑھی سیکورٹی، دہلی پولیس نے حساس علاقوں میں کیا فلیگ مارچ
شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے آج نافذ ہونے کے بعد ملک کی راجدھانی دہلی میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
دہلی پولیس کی ریزرو فورس نے شہر کے سبھی مسلم علاقوں میں بڑی تعداد میں فلیگ مارچ کیا۔ اس مارچ کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو انجام دینے پر بخشا نہیں جائے گا۔
حکومت کسی بھی شخص کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
سال 2019 میں شہریت ترمیمی قانون پاس ہونے کے بعد مسلمانوں نے یکساں طور پر اس کی مخالفت کی تھی۔
اس دوران دہلی میں بڑے پیمانے پر فسادات ہوئے تھے۔
سی اے اے کے نفاذ کے بعد دہلی پولیس کا سائبر ونگ الرٹ ہو گیا ہے۔
ملک بھر میں سیکورٹی ایجنسیاں اور پولیس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
سی اے اے کے نفاذ کے پیش نظر سماج دشمن عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے ہندوستان مخالف پروپیگنڈہ نہ پھیلائیں ، جھوٹی اور گمراہ کن پوسٹس شیئر نہ کریں، جس کے پیش نظر دہلی این سی آر سمیت پورے ملک کے انٹیلی جنس ونگ چوکس اور تیار ہے۔