ایلکس ہیلز نے فوری طور پر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

انگلینڈ کے جارحانہ اوپنر بلے باز ایلکس ہیلز نے جمعہ کو بین الاقوامی کرکٹ سے  ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

ہیلز نے اپنا بین الاقوامی کرئیر کا آغاز اگست 2011 میں ہندوستان کے خلاف مانچسٹر میں ایک ٹی20 انٹرنیشنل میں کیا۔

انہوں نے 11 ٹیسٹ، 70 ون ڈے اور 75 ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔

ہیلز کی انٹرنیشنل اسٹیج پر آخری متاثر کن اننگز  آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں 47 گیندوں پر 86 رنز  کی شاندار اننگز کھیلی۔

ایڈیلیڈ میں ہیلز اور جوس بٹلر (80 ناٹ آؤٹ) نے 169 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے کامیابی دلائی۔

ہیلز نے انسٹاگرام پر لکھا، “میں نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

انگلینڈ کے لیے ہیلز نے اپنا آخری میچ 2022 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف میلبورن میں کھیلا تھا۔ 

ان پر منشیات کے استعمال سے متعلق کیس میں 21 دن کی پابندی عائد کی گئی تھی اور اس وقت کے کپتان ایون مورگن نے اسے 'اعتماد کی مکمل خلاف ورزی' قرار دیا تھا۔

ایلکس ہیلز کے مار پیٹ کے قصے بھی سنے گئے۔ ان کی ٹیم کے ساتھی بین اسٹوکس سے لڑائی ہوئی۔