ایلو ویرا سے بالوں کا علاج، گھر میں تیار کریں ہیئر پیک

کلونجی کے بیجوں کو ایلو ویرا جیل میں ملا کر بالوں پر لگائیں۔

اس سے بال نرم اور سلکی ہو جائیں گے اور ٹوٹنا بھی کم ہو جائے گا۔

کلونجی اور ایلو ویرا بالوں کے جڑوں کو مضبوط بناتے ہیں۔

اس میں آئرن سوڈیم، کیلشیم، پوٹاشیم اور فائبر ہوتے ہیں۔

ایلو ویرا بالوں کو سلکی اور چمکدار بناتا ہے۔

ہیئر پیک تیار کرنے کے لیے 1 چمچ کلونجی کے بیجوں کو پیس لیں اور چھلنی سے چھان لیں۔

اس کے بعد ایلو ویرا جیل کے 2 چمچ لیں اور کلونجی کے بیجوں سے ملا کر پیسٹ تیار کریں۔

اس ہیئر پیک کو بالوں پر اچھی طرح لگائیں۔

پھر تقریباً 1 گھنٹے بعد بالوں کو پانی سے دھو لیں۔

اس ہیئر پیک کو ہفتے میں دو بار ضرور لگائیں۔