یہ پھل صرف سردیوں میں دستیاب ، جانیے اس کے فوائد

 موسم بدلتے ہی بیماریاں بھی بڑھنے لگتی ہیں۔

لیکن سردیوں کی  بیماریوں  کا مقابلہ کرنے کے لیے قدرت نے  کئی پھل بھی عطا کیے ہیں۔

جن کے استعمال سے صحت کے بہتر فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

سردیوں کے موسم میں بازاروں میں دستیاب آملہ طبی خصوصیات سے کم نہیں ہے۔

سردیوں میں آملہ کا استعمال صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

آملہ میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

آملہ کھانے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔

سردیوں میں نزلہ، کھانسی اور بخار کی صورت میں آملہ کا جام ضرور استعمال کریں۔

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی آملہ بہت فائدہ مند ہے۔