اننت ۔ رادھیکا پری ویڈنگ تقریب میں امبانی کنبہ نے دل کھول کر دکھایا پیار

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریب اتوار کی شام گجرات کے شہر جام نگر میں اختتام پذیر ہوئی۔

یکم سے 3 مارچ تک چلے اس جشن میں گلیمر کے درمیان بہت سے جذباتی لمحات دیکھنے کو ملے۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریب میں پورے خاندان نے شرکت کی۔

اننت امبانی نے اپنی ہونے والی اہلیہ رادھیکا مرچنٹ کے بارے میں بھی کہا کہ میں 100 فیصد خوش قسمت ہوں؛ اس میں کوئی شک نہیں ہے۔

میں یہ بھی نہیں جانتا کہ مجھے رادھیکا کیسے ملی ، اس لئے میں یقینی طور پر یہاں سب سے خوش قسمت ہوں۔ میں اسے سات سال سے جانتا ہوں، لیکن ایسا لگتا ہے جیسے ہم کل ہی ملے ہوں۔

ہر دن، میں رادھیکا کے پیار میں پڑ جاتا ہوں ، جب میں رادھیکا کو دیکھتا ہوں تو میرے دل میں زلزلہ اور سونامی آ جاتی ہے۔

وہیں جام نگر کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے رادھیکا مرچنٹ نے کہا کہ جب اننت اور میں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تو ہم جس جگہ پر جشن منانا چاہتے تھے وہ جام نگر تھا۔

ہمارے خاندانوں کی محنت اور نیتا آنٹی کی لگن نے ہمارے سبھی خوابوں کو سچ کر دکھایا۔