خشکی سے پریشان نہ ہوں، یہ عمل دہی کے ساتھ کریں
سردیوں کا موسم آتے ہی بالوں میں خشکی نظر آنے لگتی ہے۔
ایسی صورت حال میں کچن کی کچھ اشیاء استعمال کرکے آپ خشکی سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
یہ چیزیں زمانہ قدیم سے استعمال ہوتی رہی ہیں۔
آیوروید میں ہلدی اور دہی کا پیسٹ سب سے زیادہ کارآمد ہے۔
اس پیسٹ میں صرف دو سے تین چٹکی ہلدی استعمال کریں۔
اس پیسٹ کو سر کی جلد پر لگائیں اور آدھے گھنٹے کے لیے صاف کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں۔
اسے ہفتے میں دو دن استعمال کرنا چاہیے۔
اس کے علاوہ سرسوں کا تیل بالوں پر لگانا بھی فائدہ مند ہے۔
.