اداکارہ تمنابھاٹیہ مشکل میں! مہاراشٹرسائبر سیل نے بھیجا سمن 

بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے بعد اب ساؤتھ کی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کا نام غیر قانونی آئی پی ایل میچ اسٹریمنگ کیس میں سامنے آگیا ہے۔

 اداکارہ کو اس سلسلے میں مہاراشٹر سائبر برانچ نے پوچھ تاچھ کے لیے طلب کرلیاہے۔ مہاراشٹر سائبر سیل نے اداکارہ کو سمن بھیجا ہے اور انہیں 29 اپریل کو پوچھ گچھ کے لیے پیش ہونے کو کہا ہے۔

منا بھاٹیہ کو 29 اپریل کو سائبر برانچ میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونا پڑے گا، جہاں انہیں سوالات کے جوابات دینے ہوں گے۔

ہاراشٹر سائبر سیل نے فیئر پلے ایپ پر آئی پی ایل 2023 کی غیر قانونی اسٹریمنگ کے سلسلے میں تمنا کو پوچھ تاچھ کے لئے حاضر ہونے کو کہاہے۔

اداکارہ کو 29 اپریل کو سوالات کے جوابات دینے ہوں گے۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کے ایک ٹویٹ کے مطابق، ‘مہاراشٹر سائبر سیل نے اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو فیئر پلے ایپ پر آئی پی ایل 2023 کی غیر قانونی اسٹریمنگ کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا۔

جس سےویاکوم 18 کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ انہیں 29 اپریل کو مہاراشٹر سائبرسیل کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ستمبر 2023 میں، Viacom18 نے شکایت کی تھی کہ ان کے پاس IPL میچوں کی نشریات کے لیے انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (IPR) ہیں۔

ایف آئی آر کے بعد بادشاہ، سنجے دت، جیکولین فرنینڈیز اور تمنا سمیت کئی ستاروں کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا۔ اس کیس میں دسمبر 2023 میں بیٹنگ ایپ کے ایک ملازم کو گرفتار کیا گیا تھا۔