دن کی شروعات ان 5 صحت بخش مشروبات سے کریں

ہندوستان میں چائے اور کافی کے شائقین کی فہرست طویل ہے۔ یہ لوگ دن کا آغاز بھی اسی سے کرتے ہیں۔

لیکن، آپ کو بتاتے چلیں کہ خالی پیٹ کیفین پیٹ سے متعلق مسائل کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

ایسے میں لوگوں کے ذہن میں سوال ہو سکتا ہے کہ ہمیں صحت مند رہنے کے لیے دن کا آغاز کس چیز سے کرنا چاہیے؟

ماہرین کے مطابق دن بھر متحرک رہنے کے لیے کچھ صحت بخش گھریلو مشروبات پیے جا سکتے ہیں۔

غذائیت سے بھرپور یہ مشروبات بارش کے موسم میں آپ کو تروتازہ اور ہائیڈریٹ رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

آملہ جوس ہر موسم میں قوت مدافعت بڑھانے کا بہترین آپشن ہے۔

آپ خود کو دن بھر متحرک رکھنے کے لیے گاجر کا جوس بھی پی سکتے ہیں۔

سیب میں موجود فائبر معدے کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ ایسی صورتحال میں آپ روزانہ ایک گلاس سیب کا جوس پی سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق وٹامن سی سے بھرپور اورنج جوس قوت مدافعت بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 گرمیوں کے علاوہ برسات کے موسم میں بھی لیموں کا پانی پیا جا سکتا ہے۔