بارش کے موسم میں یہ 5 لذیذ پھل وافر مقدار میں کھائیں
بارش کے موسم میں ہمارے جسم کا میٹابولزم سست ہوجاتا ہے اور انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اس سے بچنے کے لیے لوگوں کو صحت بخش چیزیں کھانے کا مشورہ دیا جات
ا ہے۔
بارش کے موسم میں بازار میں طرح طرح کے پھل دستیاب ہوتے ہیں جن کا استعمال صحت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
ان پھلوں میں بہت سے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس سمیت خاص انزائمز ہوتے
ہیں جو جسم کو بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔
بارش کے موسم میں فٹ رہنے کے لیے پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔
لوگوں کو موسمی پھل زیادہ کھانے چاہئیں، کیونکہ ایسا کرنے سے آپ ز
یادہ فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔
ذیابیطس کے مریض پھلوں کو حد کے اندر کھا سکتے ہیں لیکن اگر شوگر
لیول زیادہ ہو تو پہلے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
پھلوں کے بادشاہ آم کا شمار اس موسم میں فائدہ مند پھلوں میں ہوتا ہے۔
جامن اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن سی اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے، جو دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے اور ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے۔
برسات کے موسم میں ناشپاتی کو صحت کے لیے امرت سمجھا جا سکتا ہے۔ ناشپاتی میں فائبر اور پانی کی اچھی مقدار ہوتی ہے۔
پپیتا ہر موسم میں صحت کے لیے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے اور یہ سال بھر دستیاب رہتا ہے۔
سیب کھانے کی عادت بارش کے موسم میں بھی فائدہ مند ہو سکتی ہے۔
.