مچھروں کو دور بھگانے والے گھریلو نسخے

گھر میں مچھروں کا ہونا ایک عام مسئلہ ہے۔

لوگ عام طور پر مچھروں سے نجات کے لیے کوائلز، کیڑے مار اسپرے اور مائعات کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن ان میں کیمیکلز زیادہ ہوتے ہیں، جو سانس لینے میں دشواری کا باعث بن سکتے ہیں۔

اس کے بجائے، کچھ قدرتی طریقے ہیں جو کوئی نقصان پہنچائے بغیر مچھروں سے نجات دلانے میں بالکل کام کرتے ہیں۔

لیوینڈر، لیمن گراس، تلسی، روزمیری اور کیٹنیپ جیسے پودے کیڑوں اور مچھروں کے لیے زہریلے ہوتے ہیں، اس لیے انہیں اپنے گھر کےسامنےلگانے سے مچھروں سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔

مچھر  پانی کے ارد گرد منڈلانا اور اپنے انڈے دینے کو ترجیح دیتے ہیں، اس لیے کھالی ڈبوں اور کھلے مقامات پر پانی کو کبھی جمنے نہ دیں۔

مچھر شراب اور بیئر کی بو کو حقیر سمجھتے ہیں اور شراب کو گلاس یا ڈش میں رکھنے سے مچھروں کو دور رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

ایپل سائڈر سرکہ مچھروں کو دور رکھنے کا ایک بہترین علاج ہے۔ اسے دوسرے اجزاء کے ساتھ ملا کر یہ ایک طاقتور سپرے بناتا ہے۔

لیوینڈر کا تیل اور چائے کے درخت کا تیل مچھر بھگانے کے لیے موثر طریقہ ہے۔ آپ انہیں اپنے گھر کے چاروں طرف اور کپڑوں پر بھی لگا سکتے ہیں۔

مچھروں کو لیموں اور لونگ کی بو پسند نہیں ہے۔ لیموں کو لونگ کے ساتھ ملا کرگھروں کے کونوں میں رکھیں ۔ یہ مچھروں کو  دور رکھنے کا سب سے محفوظ اور قدرتی طریقہ ہے۔

کافور جلانے سے بھی مچھر ختم ہوتے ہیں۔ ایک پیالہ پانی میں کافور کی گولی رکھنا بھی ایک ایسا طریقہ ہے جو کیڑوں کو دور رکھنے میں کارآمد ہے۔