کیا کھانے کے بعد سبز چائے پینی چاہیے؟

فٹ رہنے کے لیےصحت مند غذا کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

سبز چائے فٹنس کے لیے ایک اہم خوراک ہے۔

آج ہم آپ کو سبز چائے پینے کے صحیح وقت اور فوائد کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔

سبز چائے پینے کا صحیح وقت صبح اور دوپہر ہے، آپ اسے کھانا کھانے کے 2 گھنٹے بعد بھی پی سکتے ہیں۔

سبز چائے میں سوڈیم، پوٹاشیم، زنک، کاپر، پروٹین، آئرن اور کیفین جیسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔

سبز چائے میں پولی فینول پائے جاتے ہیں جو کہ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

سبز چائے میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ جو جلد سے متعلق مسائل کے لیے مفید ہے۔

سبز چائے اچھے کولیسٹرول کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔

سبز چائے آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔